Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل:ملتان سلطانز کی 19 رنز سے فتح

 
دبئی: پی ایس ایل تھری کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے ہرا دیا۔ملتان سلطانز نے 3وکٹوں پر 183رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 164 رنز بنا سکی۔زلمی کے محمد حفیظ کی نصف سنچری 56رنز بھی میچ نہ بچا سکے۔ کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی کے کامران اکمل اور اینڈرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا۔ فلیچر نے محمد عرفان کو پی ایس ایل تھری کا سب سے لمبا 114 میٹر کا چھکا جڑ دیا لیکن اگلے ہی اوور میں سہیل تنویر نے انہیں 11 رنز پر آوٹ کردیا۔ کپتان محمد حفیظ اور لیام ڈیسن نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ پشاور زلمی کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 اور محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز تجربہ کار بلے بازوں کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، دونوں نے ملتان کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا، کمار سنگاکارا نے 28 رنز اسکور کئے جبکہ احمد شہزاد 37 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ پہلی اننگز کی خاص بات صہیب مقصود کی جارحانہ بیٹنگ تھی، انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 85 رنز بنائے، انہوں نے 7 چھکے اور 4 چوکے لگائے اور ٹیم کا کل اسکور 183 رنز تک پہنچا دیا۔

شیئر: