کراچی کنگز کی جیت کا سفر اسلام آباد یونائیٹڈ نے روک دیا
شارجہ: پی ایس ایل 3 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 8وکٹوں سے شکست دیدی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 154 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کو پی ایس ایل میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی،کراچی کنگز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 اسکور بنائے۔ خرم منظور اور بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیا۔ خرم منظور نے 51 جبکہ بابر اعظم نے 55 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد رضوان نے آخری اوور میں تیزرفتاری سے کھیلتے ہوئے 20 رنز بنائے۔فہیم اشرف نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کا تعاقب جے پی ڈومنی اور لیوک رونچی نے جارحانہ انداز میں کیا اور 104 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی نے 37گیندوں پر 10چوکوں اور 3خوبصورت چھکے لگا کر 71 رنز بنائے اور جیت کی مضبوط بنیاد فراہم کی۔ جے پی ڈومنی نے 5چوکوں کی مددسے 43رنز ناٹ آوٹ بنائے، آصف علی نے 26رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا اور کراچی کنگز کی لگاتار جیت کے سفر کو روک لگا دی ۔ 156 رنز بنا کر17.2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔رونچی نے طوفانی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور عرفان جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔