Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کی باتیں‎

سبزیاں کاٹتے وقت  انگلیوں پر کالے داغ  پڑ جائیں  تو آلو کاٹ کر ان پر رگڑ نے یا سفید سرکہ ملنے سے داغ دور ہو جاتے ہیں ۔
ہاتھوں سے لہسن کی بو دور کرنے کے لئے ہاتھ بہتے پانی کے نیچے رکھ کر ان پر اسٹیل کا چمچ رگڑیں بو دور ہو جائے گی ۔
بھنا ہوا گوشت ،  سٹیو اور چٹنیوں کا ذائقہ منفرد بنانے کیلئے ان میں پینٹ بٹر شامل کیا جاسکتا ہے ۔
چاولوں کو ابالنے کے بعد اس میں ایک چمچ گھی ڈالنے سے چاول الگ ہو جاتے ہیں  اور چاولوں میں مناسب مقدار میں لیموں کا رس ڈالنے سے چاول سفید اور خوش ذائقہ  بنتے ہیں  ۔ 
چاول زیادہ ابل کر نرم ھو جائیں تو گرم پانی نچوڑنے کے بعد ان پر ٹھنڈا پانی ڈال کر نچوڑنے سے سخت ہوجائیں گے ۔
بیکنگ کے لیے ڈو بناتے وقت آپ اس میں تیل کی بجائے سیب کا جوس استعمال کر سکتی ہیں ۔

شیئر:

متعلقہ خبریں