سعودی عرب کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی جانب سے رواں برس جنوری میں 46 تربیتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو لائسنس جبکہ 53 اداروں کو مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں پر انتباہی نوٹس جاری کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق ادارے کے سی ای او فہد العتیبی کا کہنا ہے مملکت میں پروفیشن ٹریننگ کے اداروں کے معیار کو بہتربنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ تربیتی اداروں کو مختلف نوعیت کی ترغیبات اورتربیتی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
وزارت افرادی قوت کی قانونِ محنت کے ضوابط میں تبدیلیNode ID: 881655
-
سعودی وزارت افرادی قوت نے ویج پروٹیکشن رولز میں ترمیم کر دیNode ID: 885390
ترجمان کا مزید کہنا تھا ادارے کی جانب سے لائسنس یافتہ ووکیشنل سینٹرز کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے تاکہ معیار کو برقرار رکھا جائے۔
گزشتہ ماہ جو خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی وہ مختلف نوعیت کی تھیں جن میں زیادہ تر اشتہاری مہم کے ضوابط پر عمل نہ کرنے کی تھیں۔
بعض خلاف ورزیاں ضوابط پر عمل نہ کرتے ہوئے ڈگری کا اجرا اور غیرمستند تربیتی سٹاف کی رہیں۔