Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دوحہ پہنچ گئے، قطری وزیر خارجہ سے ملاقات

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی بدھ کو سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے دیوان الامیری میں ان کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، ان کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: