Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم پال والکر، دستاویزی فلم

ہالی وڈ فلموں کے آنجہانی اداکارپال والکر کی حقیقی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اعلان کے مطابق مشہور ہالی وڈ اداکار کی زندگی پر ' آئی ایم وال والکر' کے عنوان سے دستاویزی فلم بنائی جائےگی۔ مشہور ہالی وڈ فلمساز ڈیرک مرے اداکار کی زندگی پر دستاویزی فلم مرتب کرنے کیلئے پال والکر کے انڈسٹری کے دوستوں اور ساتھی اداکاروں سے انٹرویو کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار پال والکر 5برس قبل ایک کارحادثے میں چل بسے تھے۔
 

شیئر: