پی آئی ایس جے کے بیرونی مراکز میں سالانہ امتحانات 31مارچ سے ہونگے
جدہ - - - - پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ کے زیر اہتمام بیرونی مراکز کے سالانہ امتحانات 31 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں ۔ اسکول کی جانب سے مملکت کے دیگرشہروں میں رہنے والے طلباء کو امتحانی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح امسال بھی متعدد شہروں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں الباحہ ، جیزان ، محائل ، قنفذہ ، بیشہ ، ینبع اور مدینہ منورہ شامل ہیں ۔اسکول کے تحت سالانہ امتحانات 31مارچ سے 10 اپریل 2018 تک ہو نگے ۔ العزیزیہ اسکول کی جانب سے امیدواروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بیرونی طلباء جو اسکول کے تحت پرائیویٹ امتحانات دینا چاہتے ہیں ان کیلئے پاکستان ہائوس نمبر 2 میں 30 مارچ کو رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ امیدوار طلباء سالانہ امتحان میں رجسٹریشن کے لئے مذکورہ تاریخ کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک رجوع کر سکتے ہیں ۔