راحت کے بینک اکاﺅنٹس منجمد
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و قوال راحت فتح علی خان ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آ ریونیو کی جانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگیوں کے سبب راحت کے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ راحت فتح علی خان پر ٹیکس کے 32 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ جب تک گلوکار کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی ممکن نہیں ہوجاتی، ان کے تمام بینک اکاونٹس منجمد رہیں گے۔اس سے قبل بھی متعدد بار فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گلوکار کیخلاف ٹیکس ادا نہ کرنے پرکارروائی کی جاچکی ہے۔