گوگل کی جانب سے مختلف اہم مواقع پر ڈوڈل جاری کیے جاتے ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھی گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد ڈوڈل جاری کیا گیا ہے ۔ ڈوڈل میں بارہ مختلف خواتین آرٹسٹ کی کہانیوں کو تصاویر کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔ ڈوڈل میں سامنے نظر آنے والے کسی بھی ایک آرٹسٹ کی تصویر کو کلک کرنے پر اس کی کہانی سامنے کھل جاتی ہے۔کہانی کھلنے کے بعد اس میں شامل مزید تصاویر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جن بارہ آرٹسٹوں کی کہانیاں ڈوڈل میں شئیر کی گئی ہیں ان میں تہیرو تکوئچی ، ایسٹیلی میزا ، صفا خان ، فلپا رائسا اور فرانسسکا سانا کی کہانیاں شامل ہیں۔ گوگل کی جانب سے صارفین کو ڈوڈل شیئر کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔