Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھوس غذا اچھی نشوونما کی جانب پہلا قدم ‎

بچے کی اچھی صحت اور نشونما کے لیے اچھی اور متوازن خوراک کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا .  شیر خوار بچوں کےلئے چھے ماہ کی عمر سے ٹھوس غذا  کا آغاز اچھی نشوونما کی جانب پہلا قدم ہے .  پاکستان میں اکثر بچے  خون  کی کمی کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا بچوں کے لئے آئرن سے بھرپور غذا  کا انتخاب کرنا چاہیے .  اس بات کا خیال رکھیں کہ ابتدائی مہینوں میں بچے کو دی جانے والی  غذا  نرم اور پتلی ہو  تاکہ بچہ آسانی سے اسے نگل سکے ۔ مارکیٹ میں دستیاب مختلف قسم کے سیریلیک کے بجائے گھر پر تیار کردہ غذائیں زیادہ غذائیت کی حامل ہوتی ہیں . چھ  ماہ کے بچے کے لیے چاول کا سیریل سب سے بہترین ہے اس عمر میں بچے کو دودھ کے ساتھ ساتھ سیریل اور  کھیر  کھلانا اس کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ۔ سات سے آٹھ ما ہ  کی عمر کے بچے کے لیے  ابلے ہوئے آلو ،  کھچڑی ،  کٹے ہوئے پھل  اور  اچھی طرح گلا ہوا گوشت بھی  خوراک کا حصہ بنائیں کیوں کہ یہ غذائی اجزاء بچے کو دانت نکالنے میں مدد دیتے ہیں . فیڈر کا استعمال کم سے کم کریں اور فیڈر کے بجائے پلاسٹک کے کپ میں بچے کو دودھ  یا جو س پلائیں .  نرم اور مناسب سائز کے پھل یا سبزی کاٹ کر بچے کے ہاتھ میں دے دیں . یہ دانت نکلنے میں قدرتی طور پر مدد کرتے ہیں  . شیر خوار بچوں کو زیادہ میٹھی اور مرچ مسالہ والی چیزیں کھلانے سے پرہیز کریں  .  یہ  غذائیں بچوں کے معدے کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اندر اشتعال انگیز رویے پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہیں . 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں