کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت یمن میں غذائی اشیاءکی تقسیم
ریاض..... کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت یمن کے شہر المکلا میں غذائی اشیاءتقسیم کی گئیں۔ 600یمنیوں میں 49ہزار غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ دوسری جانب کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت شامی پناہ گزینوں کو طبی امداد دی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں 14355شامیوں کو طبی سہولت فراہم کی گئی۔ الزعتری کیمپ میں قائم سعودی اسپتال میں شامی پناہ گزینوں کو طبی خدمات کے علاوہ مفت ادویہ بھی فراہم کی گئیں۔ دریں اثناءیمن کے شہر مارب میں حوثی باغیوں سے متاثر ہونے والے ایک ہزار افراد میں غذائی پیکٹ کے علاوہ کھجور کے 300کارٹن تقسیم کئے گئے۔