خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی
سیا لکوٹ ... وزیر خارجہ خواجہ آصف پر ایک شخص نے سیاہی پھینک دی ۔ وزیر خارجہ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران خیر مقدمی نعروں کا جواب دے رہے تھے کہ ان پر سیاہی پھینکی گئی ۔ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ سیاہی خواجہ آصف کے چہرے پر گری ۔ سیاہی پھینکنے والے کو حراست میں لے لیا گیا۔ دریں اثناء خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے واقعات مجھے کمزور نہیں کرسکتے۔ انہو ں نے کہا کہ پیسے دے کر سیاہی پھینکوائی گئی ۔ سیالکوٹ والوں نے مجھے با ربار منتخب کیا اور آئندہ بھی کریں گے میرا کردار اور دل آج بھی صاف ہے۔انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ زیر حراست شخص کو چھوڑ دیں ،اس سے میری کوئی دشمنی نہیں۔