Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحلیہ اور مدینہ روڈ کراسنگ کے منصوبے کا بجٹ منظور، تعمیر اتی کام کا جلد آغاز

جدہ ..... میئر جدہ ڈاکٹر ہانی ابو راس نے تحلیہ اور مدینہ روڈ کی کراسنگ پر تعمیراتی منصوبے کا بجٹ منظور کر لیا ۔ منصوبے کی تکمیلی تخمینی مدت 3 برس بتائی جاتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق میئر جدہ نے شاہراہ محمد بن عبدالعزیز ( التحلیہ ) اور مدینہ منورہ کراسنگ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور وہاں ہونے والے ازدحام کو ختم کرنے کےلئے جامع منصوبہ منظور کر لیا ہے ۔ مجوزہ منصوبے کے تحت منظور ی دے دی ہے ۔ تحلیہ اور مدینہ روڈ کی کراسنگ پر انڈر پاس کے علاوہ اوور ہیڈ پل اور ذیلی راستے تعمیر کئے جائیں گے جس سے ٹریفک کی آمد وروفت میں سہولت ہو جائے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کی تعمیر میں کم ازکم 3 برس کا وقت لگے گا ۔دریں اثناءعکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیہ کے شعبہ منصوبہ بندی میں ایک ذمہ دار نے بتایا کہ ستین ( شاہ فہد روڈ ) پر میدان الفلک کے پل اور انڈر پاس پر رہنے والے ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کےلئے منصوبہ مرتب کر لیا گیا ہے جسکے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونا باقی ہے ۔ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد شاہ فہد روڈ پر بھی تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ دریں اثناءمیٹر وپروجیکٹ کے نگران ڈاکٹر اسامہ عبدہ کا کہنا ہے کہ ابحر پروجیکٹ کے حوالے سے بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جارہاہے اس حوالے سے متعدد منصوبے زیر غور ہیں جن کےلئے نجی تعمیراتی سیکٹر سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

شیئر: