Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس راجیہ سبھا الیکشن میں بی ایس پی کی حمایت کریگی

لکھنو.... کانگریس نے آج ایک میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا کہ اسکے ممبران اسمبلی راجیہ سبھا کے الیکشن میں بی ایس پی کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ اسمبلی میں کانگریس کے لیڈر اجے کمار للو نے میٹنگ کے بعد پریس کو بتایا کہ پارٹی نے بی ایس پی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں راجیہ سبھا کی58 سیٹوں پر الیکشن ہونے والا ہے اس میں10 سیٹیں یوپی کی ہیں یہ الیکشن23 مارچ کو ہوگاـ۔8 سیٹوں پر بی جے پی الیکشن لڑ رہی ہے اس کے باوجود بھی اس کے پاس کچھ ووٹ بچتے ہیں ان کے لیے وہ نواں امیدوا بھی میدان میں اتار رہی ہے۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب بی ایس پی اور سماج وادی اور کانگریس کے ممبران نے متحد ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تو بی جے پی بقیہ ووٹ کہاں سے لائیگی کیا وہ خرید و فروخت کا ارادہ رکھتی ہے؟

شیئر: