Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کی تجارتی جنگ تباہ کن ہے ، یورپی یونین

برسلز ۔۔۔یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے امریکی صدر کی پالیسیوں کو تباہ کن اور تخریبی قرار دیا ہے۔برسلز فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی نے امریکی صدر کی تجارتی پالیسی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کی جانے کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی۔فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں تباہ کن ہیں اور ان سے عالمی سطح پر امریکہ کی سیاسی ساکھ ختم ہو کر رہ جائے گی۔پالیسی سے تمام فریقوں کو نقصان پہنچے گا۔

شیئر: