Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندور میں چیتے نے گھر سے باہر چھلانگ لگا کر ایک شخص کو زخمی کردیا

اندور .... یہاں ایک مکان میں کسی طرح گھس آنے والا ایک چیتا گھر والوں کیلئے پریشانی کا سبب بن گیا۔ پہلے تو اسے گھر سے نکالنے کی کوشش کی گئی جو زیادہ کارگر ہوتی نظر نہیں آئی جس کے بعد اہل خانہ نے اسے جال پھینک کر پکڑنے کی کوشش کی اور یہی وہ وقت تھا جب چیتے نے اپنی جان بچانے کیلئے گھر کی دیوار چھلانگ لگا کر پار کرلی۔ مگر دوسری جانب ایک شخص جو پہلے سے موجود تھا اس کے نرغے میں آگیا او راسے بری طرح زخمی کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ مکان میں چیتے کے گھسنے کا یہ ڈرامہ تقریباً 3 گھنٹے چلا تھا۔ چیتا رات کے پچھلے پہر میں آس پاس کے کسی جنگل سے نکل کر اس مکان میں گھس گیا تھا۔جب گھر والوں کو مکان میں چیتے کے گھسنے کی بابت معلوم ہوا تو انہوںنے شور مچایا مگر یہ سوچ کر خاموش ہوگئے کہ کہیں شور کی وجہ سے چیتا ان پر حملہ نہ کردے۔ واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ گھر میں رہنے والے لوگوں میں سے کچھ بہت بہادر او ر ہمت والے تھے۔ انہوں نے جال پھینک کر چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اندور کے پلاو نگر علاقے میں پیش آیا۔ مکان میں چیتے میں گھس آنے کی خبر آس پاس کے علاقوں میں تیزی سے پھیل گئی تھی جسکی وجہ سے بہت سے لوگ گھر کے آگے جمع ہوگئے تھے۔ مگر چیتا کسی طرح قابو میں نہیں آرہا تھا۔اسکی زد میں آنے والا شخص جو مکان کے باہر تھا شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچ گیا ہے تاہم کئی دوسرے افراد بھی اس کے حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوچکے ہیں۔

شیئر: