تہران۔۔۔ لندن میں شرپسند عناصر کی جانب سے ایران کے سفارتخانے پر حملے اورایران کے پرچم کی بے حرمتی کرنے پر تہران میں برطانیہ کے سفیر نکولس ہاپٹن کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس سلسلے میں شدید احتجاج کیا گیا۔اتوار کو یورپی امور کے وزارت خارجہ کے سیکریٹری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی مراکز اور سفارتکاروں کی حفاظت کے بارے میں اپنے فرائض پر عمل اور سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ کرے۔اس موقع پر تہران میں برطانیہ کے سفیر نے بھی لندن میں ایران کے سفارتخانے کے حوالے سے پیش آنے والے واقعے پر ایک بار پھر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی پولیس کے ہاتھوں حملہ آور عناصر کی ہونے والی گرفتاری کی وضاحت کی اور کہا کہ ایران کے احتجاج کو فوری طور پر وہ حکام تک پہنچائیںگے۔