Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین کی زیر نگرانی بین الاقوامی کتب میلے کاافتتاح بدھ کو ہوگا

ریاض..... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر نگرانی منعقد ہونے والا بین الاقوامی سالانہ کتب میلے کا افتتاح آئندہ بدھ کو ہو گا ۔ سبق نیوز کے مطابق کتب میلے میں 500 سے زائدعرب و دیگر ممالک کے بپلشرشرکت کر رہے ہیں۔ میلہ 10 دن تک جاری رہے گا ۔افتتاح 14 تاریخ کو کیا جائے گا جو 24 تاریخ تک جاری رہے گا ۔ میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ 10 روزہ کتب میلے میں مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں محفل مشاعرہ ، ثقافتی شو اور اسٹیج ڈراموں کے علاوہ مختلف موضوعات پر مباحثے بھی منعقد ہو نگے ۔ کتب میلے میں ترجمہ کرنے کا مقابلہ بھی منعقد ہو گا جسے " میرا تھن ترجمہ " کا عنوان دیا گیا ہے ۔ ترجمہ انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں کیا جائے گا جس کے لئے عربی میں 200 مضامین منتخب کئے گئے ہیں ۔ ترجمہ کے مقابلے میں اہم ترین نکتہ زبان کی مہارت اور ترجمے کا تسلسل دیکھاجائے گا ۔ ترجمے کےلئے جو مقالے پیش کئے جائیں گے، وہ عرب تہذیب و ثقافت پر مبنی ہونگے ۔ کتب میلے کے انتظامات وزارت اطلاعات و نشریات کے ذمہ ہیں ۔ میلے اپنی نوعیت کا سب سے نمایاں ہوگاجس میں دنیا بھر سے کتب کے شائقین شرکت کریں گے ۔ گزشتہ برس کتب میلے میں 4 لاکھ افراد نے شرکت کی جبکہ 72 ملین ڈالر کی کتب فروخت ہوئی ۔میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ امسال منفرد انداز میں میلہ منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔ میلے کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ کل بروز منگل اس ضمن میں پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں کتب میلے کے بارے میں تمام تفصیلات بیان کی جائیں گی۔

شیئر: