مائیکروسافٹ کی جانب سے گلیکسی ایس 9 اور گیلکسی ایس 9 پلس کا مائیکروسافٹ ایڈیشن پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی ڈلیوری 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ گیلکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس میں ایکسینوس 9810 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس دی گئی ہے۔ ایس 9 میں 5.8 انچ امولڈ ڈسپلے ، 4 جی بی ریم 3000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری اور 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔ ایس 9 پلس میں 6.2 انچ امولڈ ڈسپلے ، 6 جی بی ریم ، 3500 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری اور 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں۔ مائیکروسافٹ ایڈیشن کے ساتھ گیلکسی ایس 9 کی قیمت 720 ڈالر اور ایس 9 پلس کی قیمت 840 ڈالر ہے۔