Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوک سبھا میں کارروائی ملتوی

نئی دہلی.... لوک سبھا میں پیر کو اپوزیشن جماعتوں نے اپنے مطالبات پر جم کر ہنگامہ کیا جس سے ایوان کی کارروائی 12بجے تک کےلئے ملتوی کرناپڑی۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے ایوان کی کارروائی شروع کی تو تیلگو دیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان ہنگامہ کرنے لگے اور نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی کرسی کے سامنے آگئے۔ اسپیکر نے شور و غل کرنے والے اراکین سے کچھ کہنے کی کوشش کی مگر ناکامی پر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

شیئر: