Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خدمت خلق کی عظیم مثال ، مقامی شہری نے گاڑی ضرورتمندو ں کےلئے مخصوص کر دی

 ریاض..... مقامی شہری نے خدمت خلق کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی گاڑی ضرورت مندوں کےلئے وقف کر دی۔ گاڑی کی عقبی جانب " ضرورت مندوں کےلئے بلا معاوضہ خدمت " کا پیغام لکھ دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ریاض میں مقیم ایک مقامی شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسے یہ دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا تھا کہ بعض معمر ، بیمار اور ضرورتمند افراد مشکل حالات میں مبتلا ہیں ۔ معاشی تنگی کی وجہ سے یہ لوگ محرومی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ بازار جارہا تھا کہ راستے میں ایک معمر شخص کو دیکھا جو ہر گزرنے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرتا مگر کسی نے اس کی جانب توجہ نہیں دی ۔ جب میں اس کے پاس پہنچا تو اس نے مجھے ایک جگہ جانے کا کہا ساتھ ہی کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں ۔ معمر شخص کو جب اسکی منزل پر پہنچایا تو مجھے کافی سکون ملا اس دن میں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب ضرورت مندوں کی خدمت کی جائے ۔ کچھ دنوں تک یہ سلسلہ چلتا رہا ۔ اس عمل سے مجھے قلبی راحت اور حوصلہ ملتا جب لوگ دعائیں دیتے ہوئے اپنی منزل پہنچتے ۔ میرے اس کام میں میرے 2 بیٹے بھی شامل ہو گئے اب ہم تینو ں مل کر ضرورمندوں کی خدمت کرتے ہیں ۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ ہم نے خدمت خلق کا دائر وسیع کر تے ہوئے ضرورتمندوں کی حاجت جو ہماری استطاعت میں ہوتی ہے اسے بھی پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایسے افراد جو ادویات خرید نہیں سکتے انہیں دوائیں لے کر دیتے ہیں ۔ا س وقت ہمارے پاس کافی لوگ رجسٹرڈہیں جو ہمیں ٹیلی فون کرتے ہیں اور ہم انہیں مفت خدمت مہیا کرتے ہیں ۔

شیئر: