Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالٹی مور اسکول کے متعد د طلباء زخمی ہوگئے

 بارکلے .... بارکلے کے بالٹی مور مڈل اسکول میں ایک جیپ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر عمارت کی پہلی منزل میں واقع کلاس روم میں داخل ہوگئی جس کی وجہ سے کئی طلباءزخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ نامعلوم ڈرائیور کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے اس نے یہ حادثہ کیا۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 5طلباءکو اسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میوزیکل کلاس چل رہی تھی۔ دن کے 11بجے پیش آنے والے حادثے کو بہت سے لوگوں نے دیکھا اور اس کی وڈیو بھی جاری ہوئی۔ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کا کہناہے کہ ڈرائیو رکی صحت اچھی نہیں تھی اس کے باوجود وہ گاڑی چلا رہا تھا اوراسی وجہ سے ایک وقت ایسا آیا کہ اسکی حالت مزید بگڑ گئی۔ سٹی اسکول انتظامیہ کا کہناہے کہ ڈرائیور کے خلاف کسی کارروائی کی توقع نہیں کی جارہی۔ یہ ایک حادثہ ہے اور اسے حادثہ ہی سمجھا جانا چاہئے۔

شیئر: