مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کو بارش کا امکان
ریاض: مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعرات سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعرات میں موسمی تغیر ہوگا جس کے باعث تیز ہوا اور گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔
ریاض ، قصیم اور مشرقی ریجن میں جمعرات اور جمعہ کو ہوا کی رفتار45کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ گرد کی وجہ سے حد نگاہ2کلو میٹر تک محدو د ہوگی۔ جازان، عسیر، باحہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں سمیت حائل، قصیم، حفر الباطن اور ریاض کے مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ الجوف، شمالی حدود اور حائل سمیت تبوک میں درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔
موسم کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں