Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار نے روہنگیا کے مسمار علاقوں پر فوجی اڈے بنا دیے، ایمنسٹی

واشنگٹن ۔۔۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق میانمار کی حکومت ریاست راکھائن میں فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہی ہے۔ ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق راکھین میں اْن مقامات پر نئی فوجی چھاؤنیاں، ہیلی پیڈز اور سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جہاں پہلے روہنگیا کے گاؤں تھے اور جنہیں فوجی آپریشن کے دوران صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔ اس رپورٹ کی بنیاد سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کو بنایا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق میانمار کی یہ کارروائی زمین ہتھیانے کے مترادف ہے۔

شیئر: