ایک مطالعے کے مطابق اس وقت دنیا میں ورزش نہ کرنے سے بھی اتنی ہی اموات واقع ہو رہی ہیں جتنی تمباکو نوشی سے ۔
ایک اندازے کے مطابق دن میں تین گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہنا آپ کی زندگی سے دو سال کم کردیتا ہے ۔
اگر آپ دن میں روزانہ ایک کین کولڈ ڈرنک پیتے ہیں تو ذیابیطس ہونے کے امکانات بائیس فیصد تک بڑھ جاتے ہیں ۔
اس وقت دنیا کے ساڑھے آٹھ فیصد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں اور یہ تعداد 1980 کی نسبت دوگنی ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں وہ ان لوگوں کی نسبت دو سال زیادہ زندہ رہتے ہیں جو کتابوں کا مطالعہ نہیں کرتے ۔
دنیا میں ٹریفک حادثات سے ہونے والی اموات کی تعداد ملیریا سے ہونے والی اموات سے زیادہ ہے ۔
آپ کی دی ہوئی خون کی ایک بوتل تین افراد کی زندگی بچا سکتی ہے ۔
نومولود بچے میں صرف ایک کپ خون ہوتا ہے۔
خون میں پائے جانے والے ریڈ بلڈ سیلز 30سیکنڈ میں اپنا سرکٹ مکمل کر لیتے ہیں ۔
انسانی جسم میں 8 فیصد وزن اس کے خون کا ہوتا ہے۔
مچھر زیادہ تر او گروپ کا خون پینا پسند کرتے ہیں ۔
ایمرجنسی میں ناریل کے پانی کو بلڈ پلازما کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے .