Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دائمی تھکن ذیابیطس کی نشاندہی کرتی ہے

اگر آپ کی روز مرہ کی روٹین میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باوجود بھی آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں  تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ آپ کا بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں نہیں ہے .  دائمی تھکن کا تعلق خون میں شوگر کی مقدار کے بڑھ جانے سے ہے .  جب آپ کا جسم انسولین کی مطلوبہ مقدار بنانے سے قاصر ہو تو شوگر آپ کے خون میں ہی رہ جاتی ہیں  اور جسم کے خلیات مطلوبہ مقدار میں توانائی حاصل نہیں کر پاتے .  اس کے ساتھ ساتھ گردے بھی گلوکوز کو جذب نہیں کرپاتے اس کے نتیجے میں توانائی کی شدید کمی جسم میں کمزوری اور تھکن باعث بنتی ہیں۔
2014 میں پبلش ہونے والی ذیابیطس کیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں میں ہائپر گلائیسیمیا اور دائمی تھکن میں ایک مضبوط تعلق پایا جاتا ہے  . خون میں شکر کی زیادتی مستقل تھکن کا باعث بنتی ہے اگر آپ کمزوری اور تھکن محسوس کرتے ہیں  تو محض خوراک بڑھانے اور لمبی نیند لینے کے  بجائے ڈاکٹر سے رجوع  کریں اور اپنا شوگر لیول چیک کروائیں . 

شیئر: