Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ اور آندھرا اپنی اپنی علیحدہ ہائی کورٹس قائم کریں، سپریم کورٹ

حیدرآباد.....   سپریم کورٹ نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی حکومتوں کو  ہدایت دی ہے کہ  وہ اپنی اپنی ریاستوںمیں  علیحدہ علیحدہ بار کونسل قائم کریں ۔ اعلیٰ عدالت نے جاریہ سال جون تک  ان بارکونسلس کے قیام کی ہدایت دی ۔2 جون کو  دونوں ریاستوں کا یوم تاسیس مقرر ہے  اسی کے پیش نظر توقع ہے کہ  دونوں ریاستوں کے لئے علیحدہ علیحدہ بار کونسلس کام کرنا شروع کردیں گے۔واضح رہے کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے  بعدآندھراپردیش ہائی کورٹ کا نام تبدیل کیا گیا اور اس کو حیدرآباد ہائی کورٹ کا نام دیا گیا۔موجودہ ہائی کورٹ دونوں ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کامشترکہ ہائی کورٹ ہے  تاہم تلنگانہ حکومت کا یہ مطالبہ ہے کہ اس کے لئے علیحدہ ہائی کورٹ قائم کیاجائے اس کے لئے مرکز سے کئی  مرتبہ تلنگانہ نے نمائندگی بھی کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے  دونوں ریاستوں کے لئے علیحدہ بار کونسلس کے قیام کی ہدایت دی ہے۔ 

شیئر: