Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش : سڑکوں کی صفائی کرنیوالی 25سالہ خاتون مس حسینہ منتخب

رباط..... مراکش میں سڑکوں کی صفائی کرنیوالی 25سالہ خاتون مس حسینہ منتخب ہوگئی ۔ مراکش کی 25 سالہ خاتون خاکروب سناء معطاط کو سڑکوں کی صفائی اور کچرا جمع کرنے جیسا محنت طلب کام اور گھریلو ذمہ داریوں کا بار کبھی بھی اپنے ظاہری جمال اور جلد کی خوب صورتی پر توجہ دینے سے نہ روک سکا۔ زندگی کے دشوار حالات کے باوجود وہ مراکش میں 2018ءکےلئے خوب صورت ترین خاتون خاکروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ تصاویر میں وہ خاکروبوں کی سرکاری وردی میں ملبوس نظر آ رہی ہے۔ بعض لوگ تو یہ یقین کرنے پر ہی تیار نہیں کہ جادوئی مسکراہٹ رکھنے والی یہ پ±رکشش خاتون ایک خاکروب ہے تاہم سناءجو دو بچوں کی ماں بھی ہے اپنے پیشے پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
 

شیئر: