صنعا..... یمن کے شہر عدن میں نامعلوم حملہ آوروں نے الدرین کے علاقے میں فوجی ٹھکانے کے نزدیک گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے دھماکہ فوجی ٹھکانے کے نزدیک کیا۔ واقعہ کی ابتدائی تصاویر میں جائے حادثے سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔ فروری میں داعش تنظیم نے عدن شہر میں یمنی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے مرکز کو دہرے خودکش حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔