شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
اسلام آباد... پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا۔ سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ۔سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 20 ہے۔ فاٹا کے 6 سینیٹرز نے اپوزیشن لیڈر کے لئے شیری رحمان کی حمایت کرتے ہوئے ریکوزیشن پردستخط کئے ہیں۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے سینئر قیادت کو مشاورت کے لئے زرداری ہاو س طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پیپلزپارٹی کی حمایت سے منتخب ہوئے ہیں۔