بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اپنی نئی فلم میں ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹائیگر کا نئی فلم میں منفرد انداز توپسندیدہ ہے ہی، اب ان کا ہیئر اسٹائل بھی مداحوں میں مقبول ہوگیاہے۔ باغی ٹو کا ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹائیگر کا نیا ہیئر اسٹائل مقبول ہوا ہے ۔ٹائیگر کے ہیئر اسٹائل کی مقبولیت کودیکھتے ہوئے ان کی تصویر نمونے کے طور پر بعض سیلونز نے اپنے ہاں رکھوا دی ہے ۔سیلون پر آنےوالے نوجوان ٹائیگرجیسے ہیئر اسٹائل کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔