عائشہ جھلکا نے سب کو حیران کردیا
90ءکی دہائی میں بالی وڈ میں عائشہ جھلکا کا راج تھا۔ اس دور کے تمام بڑے ہیرو ز سلمان، عامر، اکشے کمار،اجے دیوگن سب کے ساتھ عائشہ نے کام کیا لیکن آج وہ گمنام ہیں۔ اداکارہ عائشہ جھلکا نے 1983 میں بطور چائلڈ اداکارہ فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن جلد ہی 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ”قربان“ میں سلمان خان کے مدمقابل کردار ادا کرکے فنی سفر کا آغاز کیا پھرسپراسٹار اکشے کمار کی فلم ”کھلاڑی“ میں اداکاری کی اورشہرت حاصل کی۔اداکارہ عائشہ نے 1992 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ”جو جیتا وہی سکندر“ میں عامر خان کے مدمقابل کردار ادا کرکے خوب شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے بزنس مین سمیر وشی سے 2003 میں شادی کر لی۔ شادی کے بعد بھی وہ کچھ فلموں میں سپورٹنگ رول کرتی نظر آئیں لیکن 2010 کے بعد وہ پردے سے غائب ہو گئیں تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے فلمی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی جہاں ان کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا جب کہ ماضی کی خوبصورت اداکارہ کے وزن میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔