Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ شماریات کی جانب سے آبادی سروے

ریاض.... محکمہ شماریات کی جانب سے آبادی کے سروے کی مہم شروع کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ آبادی کے سروے کی مہم مرحلہ وار کی جائیگی ۔ جنرل اتھارٹی فار اسٹیٹسٹکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں آبادی کے سروے کا مقصد مستقبل کی جامع منصوبہ بندی کرنا ہے تاکہ آبادی کے تناسب سے شہری اور دیہی علاقوں کی تقسیم اور بنیادی ضروریات کی فراہمی بہتر طریقے سے کی جاسکے ۔ محکمہ شماریات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ کی جانب سے آبادی کے جامع اعداد وشمار حاصل کرنے کےلئے پہلے مرحلے کا آغاز عسیر ریجن ، الباحہ ، جازان اور نجران ریجن سے کیا جائے گا ۔ 2018 کے دوران محکمہ شماریات کی جانب سے سروے مکمل کر لیا جائے گا ۔

شیئر: