Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رائیونڈ خودکش دھماکے کا سہولت کار گرفتار

  لاہور... کالعدم تحریک طالبان نے رائیونڈ خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ نامعلوم خودکش حملہ آور اور اس کے3 سہولت کاروں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان فضل اللہ گروپ دھماکے میں ملوث ہے۔۔ ایف آئی آر میں قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔تبلیغی اجتماع کے باہرڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے4نامعلوم افراد کو چیکنگ کے لئے روکا۔ اس دوران 3سہولت کاراندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلڈنگ کی ساتھ والی گلی سے فرار ہو گئے۔ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد علاقے میںسرچ آپریشن کیاگیا۔ ایک مبینہ سہولت کار کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کار نے خود کش حملہ آور کو جائے وقوعہ تک پہنچایا تھا۔صوبے بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔
مزید پڑھیں:رائیونڈ خودکش دھماکہ،جاں بحق ہونے والے9ہو گئے
 

شیئر: