شارجہ: عارضی کے بجائے سال بھر پیڈ پارکنگ
شارجہ: شارجہ میونسپلٹی نے بعض عوامی پارکنگزکو پیڈ پارکنگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ بعض جگہوں پر عوامی پارکنگ کو چھٹیوں اور رمضان المبارک کے دوران پیڈ پارکنگ بنادیا جاتا تھا۔
اب جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان مقامات کوسال بھر پیڈ پارکنگ کیا جائے۔ فیصلے پر عملدرآمد 30مارچ سے ہوگا۔ میونسپلٹی نے متعدد شہریوں کی رائے لی ہے تو اکثریت نے کہا ہے کہ ان مقامات پر واقع کارپارکنگ کو سال بھر پیڈ ہونا چاہئے۔