Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرمبادلہ ذخائر مناسب ہیں،وزارت خزانہ

اسلام آباد...وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ قرضوں اوردرآمدی ادائیگیوں کے لئے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر مناسب ہیں۔ترجمان نے میڈیا میں آنے والی خبر پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ہمیشہ مستقل نہیں رہتے۔ ملکی زرمبادلہ ذ خائربرآمدات سے ہونے والی آمدنی ، بیرون ملک سے رقوم کی ذاتی ترسیل،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور مرکزی بینکوں کی آمدنی سے بنتے ہیں۔پاکستان نے کبھی ایسا نہیں کیا کہ اس نے اپنی عالمی ادائیگی نہ کی ہوں ،پاکستان نے ماضی میں زرمبادلہ کے ذخائر کی کم سطح کے باوجود اپنے ذمہ تمام ادائیگیاں کی ہیں۔
مزید پڑھیں:نیا بجٹ بنانے میں کوئی مشکل نہیں،مفتاح اسماعیل

شیئر: