Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ اور پاکستان کی ’رَن مشین‘ صائم ایوب

اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے 94 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔ فوٹو: اے ایف پی
تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کے جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ میں اہم کردار ادا کرنے والے صائم ایوب کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا نے انہیں ’رَن مشین‘ قرار دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابھرتے بلے باز صائم ایوب سیریز میں دوسری سینچری بنانے میں کامیاب رہے جو کہ پانچ اننگز میں ان کی تیسری سینچری تھی۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے 94 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور پاکستان کے مجموعی سکور کو 308 تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کے تعاقب میں اگرچہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسین نے 43 گیندوں پر 83 رنز بنائے لیکن ان کی ٹیم ہدف سے 36 رنز کی دوری پر شکست کھا گئی۔
بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
22 سالہ صائم ایوب پچھلے مہینے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 113 رنز بنا کر ناٹ ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ پچھلے ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں 109 کی اننگ کھیلی تھی۔
ان ایک روزہ میچز کے درمیان میں انہوں نے سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 میچ میں ناقابل شکست 98 رنز بنائے تھے۔
صائم ایوب کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ’صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم کے لیے اہم بات یہ ہے کہ ہم جیت گئے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں نے ان کی بہت مدد کی۔

د صائم ایوب اپنی آف سپن بولنگ میں بھی اس وقت اہم کردار ادا کرتے دیکھے گئے (فوٹو: اے ایف پی)

صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنے والے عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکام ہوتے دیکھے گئے اور مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ تاہم صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کے بولرز کو کافی پریشان کیا، انہوں نے وکٹ کے چاروں طرف شاندار شاٹس کھیلیں اور بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان کے ساتھ بالترتیب 114 اور 93 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
بابر اعظم نے 52 اور کپتان محمد رضوان نے 53 رنز بنائے۔
صائم ایوب 13 چھکے اور دو چوکے لگانے کے لیے کوربن بوش کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسی میچ سے ڈیبیو کرنے والے کورن بوش ٹیسٹ اور ون ڈے کے کھلاڑی ٹرٹیئس بوش کے بیٹے ہیں جن کو  فاسٹ بولر کے زخمی ہونے کے بعد میچ میں شامل کیا گیا تھا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کلاسن واحد کھلاڑی رہے جنہوں نے مسلسل تیسرے میچ میں نصف سینچری بنائی۔
انہوں نے اپنی ٹیم کو مطلوبہ رن ریٹ سے اس وقت تک آگے رکھا جب وہ چھٹے کھلاڑی کے طور پر بیٹنگ کرتے ہوئے آؤٹ نہیں ہو گئے اور 29ویں اوور میں سکوائر لیگ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
سینچری سکور کرنے کے بعد صائم ایوب اپنی آف سپن بولنگ میں بھی اس وقت اہم کردار ادا کرتے دیکھے گئے جب انہوں نے جب انہوں نے ڈیوڈ ملر کو  پویلین کی راہ دکھائی۔

شیئر: