Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں تجاوزات کے خاتمہ کی مہم جاری ہے ، ریجنل بلدیہ

مکہ مکرمہ .... ریجنل بلدیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم جاری ہے ۔ الشوقیہ بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر انجینئر ممدوح عراقی نے الریاض اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں قائم کی جانے والی غیر قانونی عمارتوںکی نشاندہی کی تھی جس پر بلدیہ نے مکانوںکے مالکان کو نوٹس بھی ارسال کئے تاکہ وہ تجاوزات ختم کردیں ۔ آخری نوٹس میں بلدیہ کی جانب سے ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس کے بعد بلدیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم شروع کر دی گئی ۔ اس ضمن میں متعدد مقامات پر تجاوزات کو منہدم کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مکان تعمیر کرنے والوں کے خلاف جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔

شیئر: