Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس کتب میلے میں سعودی اسٹال غیر معمولی طور پر مقبول

پیرس .... فرانس میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر خالد العنقری نے پیرس میں منعقدہ 38 ویں بین الاقوامی کتب میں میلے میں سعودی اسٹال کا افتتاح کیا ۔ سعودی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفارت خانے میں متعین سوشل ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عبداللہ الثنیان نے بتایا کہ امسال سالانہ کتب میلے میں شرکاءکی تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ ہے ۔ مختلف ممالک کے پبلشرز اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں ۔کتب میلے میں فرنچ میں عربی ادب کی معروف ترجمہ شدہ کتب رکھی گئی ہیں جن کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ۔ کتب میلے کے انعقاد کےلئے خادم حرمین شریفین کی حکومت کی جانب سے غیر معمولی تعاون جاری ہے ۔ 

شیئر: