اسامہ بن لادن نے سعودی، امریکی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ولی عہد
1979ءسے پہلے سعودی معاشرہ طبعی زندگی گزار رہا تھا، خواتین ڈرائیونگ کرتی تھیں اور ہمارے ہاں سینما گھر تھے
واشنگٹن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نے 11ستمبر کے حملوں کے لئے 15سعودی شہریوں کو استعمال کرکے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ 1979ءسے پہلے سعودی معاشرہ طبعی زندگی گزار رہا تھا۔ دیگر خلیجی ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی طرز زندگی عام تھی۔
خواتین ڈرائیونگ کرتی تھیں اور ہمارے ہاں سینما گھر تھے۔ وہ امریکی نیوز چینل سی بی ایس کو انٹر دے رہے تھے جسے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امریکہ میں نشر کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ 1979ءکے بعد ہمارے ہاں شدت پسندی آگئی جو اس سے پہلے نہیں تھی۔اس سے پہلے ہمارا معاشرہ بھی دیگر ممالک کی طرح معمول کی زندگی گزار رہا تھا۔ خواتین ہر جگہ آزادانہ طور پر کام کرتی تھیں۔ ہم عام لوگوں کی طرح ہے اور ہمارا ملک ترقی کی راہ پر دیگر ملکوں کی طرح محو سفر تھا یہاں تک کہ 1979ءکے واقعات رونما ہوئے۔ واضح رہے کہ 1979ءکے واقعات سے ولی عہد کی مراد حرم مکی شریف پر قبضے کا واقعہ ہے۔