ہم انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کا احترام کرتے ہیں، ولی عہد
واشنگٹن: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب انسانی حقوق کی پابندی کرتا ہے۔ ہم انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کا احترام کرتے ہیں مگر یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے ہا ںکوتاہی ہے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پابندی وہ معیار نہیں جو امریکہ میں ہے جبکہ دونوں ممالک کے اپنے اپنے تقاضے اور پیمانے ہیں۔ سی بی ایس نیوز چینل کو دیئے جانے والے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کوتاہیوں کو دور کیا جائے اور معیار کے حصول کی کوشش کی جائے۔