Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریا سرن ، آندرے کوسچیف کی دلہن بن گئیں

بالی وڈاداکارہ شریا سرن آندرے کوسچیف کی دلہن بن گئیں۔ انہوں نے اپنے روسی دوست سے شادی کر لی۔ اداکارہ کی شادی ممبئی میں ان کی رہائش پر ہوئی۔ شریا نے شادی کا روایتی سرخ جوڑا پہنا۔ تقریب میں بالی وڈ شخصیات میں سے صرف منوج باجپئی اور شبانہ نے شرکت کی ۔ یہ دونوں شریا کے پڑوس میں رہائش پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ شریا سرن نے پہلے اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی تردیدکی تھی تاہم اب ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔شریاکا شمارہندوستان کی مقبول اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 2001 میں تیلگو فلم اشتام سے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ شریا سرن اپنی اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ان کے شریک حیات آندرے کوسچیف روس میں قومی سطح کے ٹینس کھلاڑی اور ماسکو میں ایک ہوٹل کے مالک ہیں۔ 
 

شیئر: