انڈین قونصلر ٹیم کا دورہ تبوک اور الباحہ
جدہ ..... انڈین قونصلیٹ کی ٹیمیں 23 مارچ کو تبو ک اور الباحہ کا دورہ کریں گی ۔قونصلیٹ کی جانب سے جاری پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کی ٹیمیں ریجن میں مقیم ہندوستانی تارکین کو قونصلر خدمات مہیا کریں گی ۔ تبوک میں قونصلر ٹیم کا دفتر VFS سینٹر آفس نمبر 106/107 میں ہوگا جہاں بروز جمعہ صبح 8 سے دوپہر 12 اور ایک بجے سے شام 6 بجے تک ہو گا ۔ الباحہ میں انڈین قونصلر ٹیم کا قیام الزوفان ہوٹل میں ہوگا جہاں صبح 8 سے شام 6 بجے تک خدمات مہیا کی جائیں گی ۔