ایران، یمن میں ایک اور حزب اللہ بنانا چاہتا ہے، امریکہ میں سعودی سفیر
واشنگٹن: امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران ، یمن میں ایک اور حزب اللہ بنانا چاہتا ہے۔ وہ نہ صرف سعودی عرب کے امن اور استحکام کو متزلزل کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ پورے خطے کو تباہی کی دہانی پر پہنچانا چاہتا ہے۔
وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ کی مناسبت سے امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا بنیادی مسئلہ اس کا طرز عمل اور توسع پسند رجحان ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ یمن میں حوثی ملیشیاکو ایران کی مدد حاصل ہے جو دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پشت پناہ ہے۔
سعودی عرب یمن کی مدد کرنے والوں میں پیش پیش ہے۔ یمن کے تمام متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششیں نمایاں ہیں۔