Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے ہنگم ہیئر اسٹائل پرطالبہ کو کلاس سے نکال دیا گیا

کیلیفورنیا ..... ایک مقامی اسکول میں پڑھنے والی تیسری جماعت کی طالبہ کوصرف اس وجہ سے کلاس سے نکال دیا کہ لڑکی کا ہیئراسٹائل انتہائی بے ہنگم تھا جس سے کلاس کے بچوں پر برا اثرپڑ رہا تھا۔ کلاس کے دوسرے لوگ یا تو اسکا مذاق اڑا رہے تھے یا اس سے اظہار افسوس کررہے تھے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر ٹیچر نے اسے گھر جانے کو کہہ دیا مگر ٹیچرکا یہ فیصلہ بچی کی ماں تارا کو پسند نہیں آیا۔ جن کا کہناہے کہ پہلے لیلی سیساکنوئی اسکول میں داخلے سے قبل بھی طرح طرح کے ہیئر اسٹائل کے باعث مشہور ہوگئی تھی اور آئے دن اسکی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتی رہتی تھیں مگر اس سے قبل اسکول میں اس بات پر کبھی روکا ٹوکا نہیں گیا۔ اس بار جو ٹیچر نے سلوک اسکی بچی سے کیا ہے وہ انتہائی افسوسناک اور غیر منصفانہ ہے اس حوالے سے وہ اسکول ٹیچر کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔ ماں کا کہناتھا کہ لیلیٰ نے اسکول کی فائرنگ کی وڈیو اور اسی حوالے سے تیار ہونے والی میوزیکل وڈیو کو دیکھ کر اپنے ہیئر اسٹائل میں تبدیلی کی تھی۔ دیکھنے والوں کا کہناہے کہ جس بچی کو اسکول سے نکالا گیا اس نے اپنا ہیئر اسٹائل کچھ اس طرح سے بنایا تھا کہ سر کے اوپری حصے کو گنجا کردیا تھا اور اس پر دل کی شکل بنادی تھی۔تارا کے بیان کے مطابق اسکی اسکول میں مرد ٹیچر نے بڑے جارحانہ انداز میں بازو سے پکڑ کر کلاس سے باہر نکالا تھا جس سے وہ بیحد خوفزدہ ہوگئی تھی مگر اب جب متعلقہ ٹیچر کیخلاف ضروری کارروائی ہوچکی ہے انکی بیٹی کو اسکول جانے میں کوئی ڈر نہیں لگ رہا۔
 
 

شیئر: