Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں منعقدہ کتب میلے میں الاخوان کی کتاب برآمدہونے پر اسٹا ل بند

  ریاض ..... بین الاقوامی کتب میلے میں اخوان المسلین کی کتب رکھنے پر ایک اشاعتی ادارے کو بند کر دیا گیا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق ریاض میں منعقدہ بین الاقوامی کتب میلے کے آپریشنل انچارج ڈاکٹر عبدالرحمان العاصم نے بتایا کہ اشاعتی ادارے کی جانب سے انتہائی خفیہ طور پر اخوان المسلمین کی کتب رکھی گئی تھیں جن میں انکے افکار کو اجاگر کیا گیا تھا ۔ ممنوعہ کتب کی شناخت کے فوری بعد اشاعتی ادارے کے اسٹال کو بند کرکے اسکے خلاف کارروائی کی گئی ۔ العاصم نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کتب میلے کے قواعد و ضوابط مقرر ہیں جن کا تمام شرکاءکو علم ہے خلاف ورزی کرنے والوں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی کتب میلے میں دنیا بھر سے اشاعتی ادارے شرکت کررہے ہیں جبکہ انتظامیہ نے میلے کی مسلسل نگرانی کا انتظام بھی کیا ہوا ہے اس ضمن میں 80 انسپکٹرز میلے میں موجود ہیں جو اسٹالوں پر رکھی گئی کتب کا معائنہ کرتے ہیں تاکہ ممنوعہ کتب نہ لائی جاسکیں ۔ 

شیئر: