Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہا پسندی سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی جائے،ممنون

اسلام آباد.. صدر ممنون نے اسلامی دنیا کے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ا جنبی ثقافتی یلغار کا مقابلہ اور اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لئے علمی سطح پر ٹھوس کام کریں تاکہ عالم انسانیت کو فکری افراتفری سے محفوظ کر کے فلاح اور بھلائی کے راستے پر گامزن کیا جا سکے۔ مسلم مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا جائزہ قرآن و سنت کی روشنی میں لے کر انتہا پسندی سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی جائے۔ انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے2 ہزار علمائے کرام کا فتویٰ اس سلسلے کی کڑی ہے مفکرین اور علمائے کرام کو چاہیے کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے علمی انداز فکر اختیار کریں۔ صدر نے اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں جامعہ الازہر کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور مصر کے علمائے کرام کے درمیان تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ اس سلسلے میں جامعہ الازہر اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ انہوںنے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی علما کے فتوے کو انتہا پسندی سے نمٹنے کے لوے اہم دستاویز قرار دیا۔
مزید پڑھیں:امریکہ سے زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں،عبدالباسط

شیئر: