Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیو سینا نے بھی وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کر دی

حیدرآباد..... ریلوے کی ملازمت کے خواہشمند وں کے احتجاج کے یہاں ایک دن بعد شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی کے باوقار ’’ اسکل انڈیا پروگرام ‘‘ پر یہ کہتے ہوئے شدید نکتہ چینی کی کہ ایک سال میں ایک کروڑ ملازمتوں کا ان کا وعدہ ایک ہزار افراد کو بھی ملازمت فراہم کرنے میںناکام رہا۔ پارٹی نے دعوی کیا کہ حکومت نے یہاں تک کہ اسکل ا نڈیا پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے افراد اور جن کو بعدازاں ملازمت حاصل ہوئی ان کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی۔ ریلوے  کے سینکڑوں اپرنٹیش اور دیگر طلبہ نے ریلویز میں ملازمت کامطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز مارتنگا اور چھترپتی شیواجی ٹرمنس کے اسٹیشنوں کی پٹریوں پر بیٹھ کر دھرنا دیا تھا جس کے نتیجہ میں 68ٹرینوں کو منسوخ کرنے پر مجبورہونا پڑا تھا اور ہزاروں مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ احتجاجی جن میں بیشتر اپرنٹیش تھے ،نے  اپرنٹیش کی خدمات پر 20فیصد پابندی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقل  ملازمتوں کی فراہمی کا مطالہ کیا تھا۔ ایک طرف وزیر اعظم اسکل انڈیا پروگرام کی بات کرتے ہیں اور من کی بات پروگرام کیلئے 10تا 20کروڑ روپے کی تشہیر کی جاتی ہے تاہم دوسری طرف ایسے افراد جنہیں مہارت حاصل ہورہی ہے ‘ کو ملازمتیں نہیں مل ر ہیں۔ شیو سینا کے ترجمان ’’سامنا ‘‘ کے اداریہ میں یہ بات بتائی گئی۔

شیئر: