ینگون ۔۔۔ میانمار کے پہلے منتخب صدر ہتین کیو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ انہوں نے مارچ 2016 میں بطور صدر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے انتہائی قریبی رفیق سمجھے جانے والے ہتین کیو کے اس اچانک استعفے کی بابت کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کی خراب صحت اس کی موجب ہو سکتی ہے۔ وہ گزشتہ دنوں کئی بار علاج کیلئے بیرون ملک جاتے رہے ہیں۔