Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے شامی جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔اسرائیل  نے  دعویٰ کیا ہے کہ 2007ء  میں شامی جوہری ری ایکٹر کی تباہی اس کی کارروائی کے نتیجے میں ہوئی ۔اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے6 ستمبر  2007ء کو شامی علاقے دیرالزور کے قریب واقع جوہری پلانٹ کو تباہ کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملکی سلامتی کو لاحق خطرات سے چھٹکارا پانا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی قانون کے مطابق10 برس سے زائد عرصے کے بعد عسکری معلومات عوامی سطح پر عام کی جا سکتی ہیں۔

شیئر: